بھارتی اداکار سلمان خان سے مل کر خوشی ہوئی ،شاہد آفریدی

بھارتی اداکار سلمان خان سے مل کر خوشی ہوئی ،شاہد آفریدی

کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی ووڈ کے آل رانڈر اداکار سلمان خان سے ملاقات کی۔کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی تصاویر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے شیئر کیں۔اپنی ملاقات سے متعلق شاہد آفریدی کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ انہیں اداکار سلمان خان سے مل کر خوشی ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے بالی ووڈاداکار سلمان خان کیلئے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔ یا د رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی آل راؤنڈر کی بھارتی اداکار عامر خان سے بھی دوستی کے خوب چرچے رہے ہیں۔ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی تصاویر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے شیئر کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی