فٹبال ورلڈ کپ :کوئی بنا زیرو تو کوئی ہوا ہیرو

فٹبال ورلڈ کپ :کوئی بنا زیرو تو کوئی ہوا ہیرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (نیٹ نیوز ) فٹبال کو ویسے تو چھینا جھپٹی کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن ورلڈکپ کا ایونٹ گول کیپر کے لیے کڑا امتحان بنارہا۔ کون کون زیرو سے ہیرو بنا، پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں میزبان روس نے سپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر آؤٹ کیا، جیت کا سہرا گول کیپر آئیگر ایکن فیف کے سر سجا۔ کروشیا اور ڈنمارک میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، کروشین گول کیپرڈینیجل سباسسک نے میدان مار لیا۔ کولمبیا کے خلاف انگلش کیپرجورڈن پِک فورڈ مرد میدان بنے۔کروشیا کے خلاف میزبان روسی گول کیپر کو "گول" ہو گئے۔ سپر سٹار رونالڈو کی پنلٹی روکنے والے ایرانی گول کیپر علی رضا بہاروان ایک پرفارمنس سے سپرہٹ ہو گئے۔ اسی طرح آئس لینڈ کے ہینس ہیلڈورسن نے خطرے کا نشان میسی کی پنلٹی کو روک کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔