لوئس اینرک سپین فٹ بال ٹیم کے نئے مینجربن گئے

لوئس اینرک سپین فٹ بال ٹیم کے نئے مینجربن گئے

میڈرڈ (نیٹ نیوز)بارسلونا اور روما فٹ بال کلبوں کے سابق کوچ لوئس اینرک سپین فٹ بال ٹیم کے نئے مینجر مقرر ہو گئے، 48 سالہ سابق اسپینش مڈ فیلڈر کو فرننڈو ہائرو کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، فرننڈو 8 جولائی کو عبوری عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، انہیں ورلڈ کپ میں جولین لوپ ٹیگوئی کی جگہ عبوری طور پر ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا تھا۔ سپین نے ورلڈ کپ سے قبل جولین لوپ ٹیگوئی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ سپین فٹ بال فیڈریشن نے لوئس اینرک کی بطور مینجر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق قومی ٹیم کے کیپر جوز فراسسکو ان کے سپورٹنگ ڈائریکٹر ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپین کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں میزبان روس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to

مزید : کھیل اور کھلاڑی