بل فائٹنگ کا سالانہ میلے،بپھربیل نے بل فائٹرکوروند ڈالا
ایری ویلو(نیٹ نیوز)سپین میں بل فائٹنگ کے سالانہ میلے میں بپھرے بیل نے میٹاڈور( بل فائٹر) کو بری طرح روند ڈالا۔ایک آنکھ سے محروم 45سالہ پڈیلا جوزنامی اسٹار بل فائٹر نے بیل کو برچھیاں گھونپتے ہوئے بری طرح زخمی کردیا۔ زخموں سے چور بپھرے بیل نے پیچھے سے جوز کو ٹکر مارنے کے بعد سینگوں پر اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس سے انکے سَر پر 40ٹانکے لگائے گئے۔