نیمار کی وجہ سے سکول کے بچوں کے فٹبال کھیلنے پر پابندی

نیمار کی وجہ سے سکول کے بچوں کے فٹبال کھیلنے پر پابندی

لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ کے قصبے کولچسٹر میں "ہوم فارم" پرائمری سکول کے پرنسپل نے برازیلین اسٹار نیمار جونیئر کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے سکول کے طلبا کو فٹ بال کھیلنے سے روکتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلہ بچوں کی جانب سے نیمار کی نقل اتارنے پر کیاگیاہے۔سکول انتظامیہ کے مطابق بچے کھیل کے دوران اختلاف اور جھگڑے کی صورت میں بہت اونچی آواز کے ساتھ لڑتے ہیں اور کھیل کو "ضرورت سے زیادہ سنجیدگی" سے لے رہے ہیں،اس کے ساتھ سکول کے ان بچوں نے کھلاڑیوں کی طرح ایک دوسرے سے جھگڑنے، ریفری سے اختلاف کرنے، چیخ چیخ کر کھیلنے اور انجری کے ڈرامے جیسی حرکتیں شروع کردی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی