پہلا سیمی فائنل ، فٹبال کی عالمی جنگ میں فرانس آج بیلجیم سے ٹکرائے گا

پہلا سیمی فائنل ، فٹبال کی عالمی جنگ میں فرانس آج بیلجیم سے ٹکرائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی کی جنگ آج یورپ ہی کے 2 ہمسایہ ممالک فرانس اور بیلجئیم کے درمیان ہو گی۔ ایڈن ہیزرڈ اور کائلیان بیپے توجہ کا مرکز ہوں گے۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہلا مقابلہ فرانس اور بیلجئیم کے درمیان شیڈول ہے جو پاکستان کے میعاری وقت کے مطابق آج رات 11 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے ہمسایہ ممالک کے کھلاڑیوں نے تیاریوں کو فائنل کر لیا ہے۔ کھلاڑی تمام خامیوں اور ناکامیوں کو بھلا کر ان ایکشن ہوں گے۔ فٹبال شائقین میگا ایونٹ کے اس بڑے سیمی فائنل کو ٹیموں کی ہار جیت سے زیادہ سٹار فٹبالرز ایڈن ہیزرڈ اور کائلیان بیپے کے اعصاب کا امتحان قرار دے رہے ہیں۔بیلجیم کی ٹیم 1986کے بعدپہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہے جبکہ فرانس کی ٹیم ایک بارورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ بیلجیم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل جیسی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کو ہرانے کے بعد فرانس کی ٹیم کو آسان حریف نہیں تصور کرینگے۔ فرانسیسی کپتان کائلیان نے کہاہے کہ بیلجیم کے خلاف سیمی فائنل میں پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے کیونکہ حریف ٹیم کی ایونٹ میں کارکردگی حیران کن طورپر زبردست چلی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ اور فائنل میں پہنچنے کیلئے پرعزم ہیں۔