کھیل کے میدان سے رزلٹ لانافیڈریشن کاکام نہیں،صدرپی ایچ ایف

کھیل کے میدان سے رزلٹ لانافیڈریشن کاکام نہیں،صدرپی ایچ ایف

لاہور(سپورٹس پورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر ) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ فیڈریشن کا کام کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور نہ کہ کھیل کے میدان سے رزلٹ لانا ہے، رزلٹ لانا تو کھلاڑیوں کا کام ہے ۔گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں تو کھلاڑیوں نے کھیلناہے نہ کہ عہدیداروں نے،اولمپینز کو تنقید برائے تنقید نہیں کرنی چاہئے بلکہ مثبت تنقید ضرور کریں جس عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی اصلاح ہو تاکہ ان خامیوں کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ہے یہ صرف چند مفاد پرست پروپیگنڈہ کررہے ہیں بلکہ حکومت جانب مقرر کردہ آڈٹ ٹیم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فنڈز کا ابھی آڈٹ کررہی ہے جس کی رپورٹ 24 جولائی کو آئے گی، خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو محدود وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں اور ہر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھی بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر بہترین طور پر کام کررہے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی کپ میں چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ابھی بھی یہ ہی خواہش ہے کہ سب اؤلیمپینز اور سابق کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں رزلٹ لانا کھلاڑیوں کام ہے اور فیڈریشن کا کام کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ہاکی فیڈریشن کا صدر بننا تو اس وقت ہاکی کے بہت حالات تھے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو کافی بڑی رقوم میں واجبات ادا نہیں کئے گئے تھے ٗمیں 75 فیصد ادا کئے اور بقایاجات بھی ادا کردیئے گے اور اب حالات کافی بہتر ی کی جانب ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی