جسٹن لینگر کا فنچ کو آسٹریلیا ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا عندیہ
سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا عندیا دے دیا۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ ٹیم کو اس وقت با صلا حیت اور نڈر قائد کی ضرورت ہے، ایرون فنچ نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں جس طریقے سے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا وہ قابل ستائش ہے۔
اور میں چاہتا ہوں کہ فنچ دوبارہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالیں، انہوں نے کہا کہ میں نے فنچ سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی ہے تاہم کرکٹ آسٹریلیا حکام سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔