ومبلڈن اوپن،کیرولینا پٹ گئیں،سرینا،اینجلیق کوارٹرفائنل میں داخل

ومبلڈن اوپن،کیرولینا پٹ گئیں،سرینا،اینجلیق کوارٹرفائنل میں داخل

لندن(نیٹ نیوز)راجر فیڈرر،رافیل ندال، میلوس راؤنک ،سرینا ولیمز، اینجلیق کربر، جولیا جارجز، سیبل کووا، برٹنز، کاسٹکینا، اوسٹا پینکو اور گیورجی ومبلڈن اوپن مینزوویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں راجر فیڈرر نے فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین منارینو کو، کینیڈین کھلاڑی میلوس راؤنک نے امریکن کھلاڑی میک ڈونلڈ کوجبکہ سپین کے رافیل ندال نے جمہوریہ چیک کے جیری ویسلی کو ہراکرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ویمنز سنگلز میں امریکن سرینا ولیمز نے روسی کھلاڑی ایوگینیا روڈینا کو ، جرمن اینجلیق کربر نے بین کک کو ، جرمنی کی جولیا جارجز نے ویکچ کو، ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کواپ سیٹ ، جلینا اوسٹا پینکو نے ساسنووچ کو ، سیبل کووا نے تائیوان کی سائی سو وائی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔مکسڈ ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے کین سکوپ سکی اور نیل سکوپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ویمنزڈبلز میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے بربورا اسٹرائیکووا اور ہلاواکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی