شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت کو ہرا دیا
چترال (نیٹ نیوز) شندور میں 3 روزہ پولو فیسٹیول تمام رنگینیوں کیساتھ ختم ہو گیا۔ فیصلہ کن روز چترال کی ٹیم نے گلگت کو 5 کے مقابلے میں 10 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی۔ایونٹ کے آخری روز بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی۔ چترال اور گلگت کے درمیان فائنل معرکے میں شائقین کھیل سے خوب محظوظ ہوئے، شرکاء نے روایتی رقص سے سماں باندھ دیا۔ چترال نے 5 کے مقابلے میں 10 گولز سے فتح سمیٹی۔ شائقین نے ایونٹ کو تفریح کیساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی معاون قرار دیا۔