منافع خوری پر چھا پے ، 78دکاندار گرفتار ، 30کو موقع پر سزائیں
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1067مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر19دکانداروں کے چالان کیے جبکہ18,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،59افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر78افراد کو گرفتار کروایا گیا۔30 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔