حمزہ ٹاؤن سب ڈویثرن لیسکو میں سیفٹی سیمینار، ٹی این پی تقسیم کی گئی
لاہور ( سٹی رپورٹر) حمزہ ٹاؤن سب ڈویثرن لیسکو میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہدایات اور ملازمین میں نئی ٹی این پی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق حمزہ ٹاؤن سب ڈویثرن لیسکو میں ہائیڈرو یونین آفس چئیر مین چوہدری اصغر حمید نیازی نے سیفٹی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ڈی او ، ایل ایس حاجی رحمت کمبوہ ، عنصر رسول ، حافظ ندیم سمیت تمام ملازمین نے حصہ لیا اس موقع پر ایس ڈی اوانجینئرسراج الدین کاکٹرنے ملازمین کو ضروری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کوئی بھی کام جان سے زیادہ اہم نہیں ہے جان ہے تو جہان ہے اسی لیے بارش کے دوران کوئی اہلکار بجلی کے پول پر نہیں چڑھے گا علاقے میں تمام بجلی کی لائنوں کو درست کرنے کے احکامات بھی جاری کیے بعدازاں ایس ڈی او انجنئیر سراج الدین کاکڑ نے چئیر مین چوہدری اصغر حمید نیازی کے ہمراہ ملازمین میں نئی ٹی این پی تقسیم کی