غیر قانونی ڈبل کنکشن لگانے سے واسا کو کروڑوں کا نقصان

غیر قانونی ڈبل کنکشن لگانے سے واسا کو کروڑوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال) صوبائی دارلحکومت میں پانی کی قلت کا شکار علاقوں کے رہائشوں نے پانی کی کمی پوری کرنے کا نیا طریقہ تلاش کر لیا ہے جس کے تحت شہری راتوں رات زیر زمین اپنے گھروں کو ڈبل کنکشن لگا رہے ہیں جبکہ بعض گھرانوں نے جو پائپ ان کی گلیوں میں سے گذرتے ہیں ان کی کھدائی کرکے نئے کنکشن حاصل کر لیتے ہیں پانی کی سپلائی مین لائن سے حاصل کی جارہی ہے اس طریقہ کار کے تحت ہر گھر میں قانونی طور پر ایک ایک اکنکشن ہے جس کا واسا بل وصول کررہا ہے جبکہ مجموعی طور پر شہریوں نے دو دو کنکشن اضافی حاصل کر لئے ہیں اس طریقہ کار کے تحت کروڑوں روپے کا ماہانہ واسا کا پانی چوری ہونا شروع ہو گیا ہے ایسا واسا کی متعلقہ سب ڈوثیرنوں کی ملی بھگت سے ہورہا ہے اس طریقہ کار میں سر فہرست تاج پورہ سب ڈوثیرن ‘ مغل پورہ ‘ فتح گڑھ ‘ہربنس پورہ ‘ دھرم پورہ اور اندرون شہر سب ڈوثیزنیں جہاں نئے طریقے کار کے تحت کروروں روپیہ ماہانہ فی سب ڈوثیرن پانی چوری کیا جارہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایسا پانی کی قلت کا شکار سب ڈوثیرنوں میں ہوا ہے اور شہریوں نے پانی کی قلت پوری کرنے کے لئے یہ نیا طریقہ اختیار کیا ہے اس سے واسا کا متعلقہ عملہ بھی ماہانہ لاکھوں روپے نذرانہ اکھٹا کررہا ہے ۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا زاہد عزیز سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ واسا اس کی تحیققات کررہا ہے اس سلسلے میں آپریشن ونگ ریونیو کی مشترکہ ٹیمیں بنانے کا کہا گیا ہے جو ایسے علاقوں جہاں اس طریقہ کار کے تحت پانی چوری ہو رہا ہے ان کے خلاف کاروائی بھی کریں گی اور مقدمات بھی درج کروائیں گے غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے کنکشن بھی منقطع کئے جائیں گے اور انہیں ایوریج بل بھی بھجوائے جائیں گے ۔