25جولائی کو عوام دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کر دیں گے : میاں عثمان

25جولائی کو عوام دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کر دیں گے : میاں عثمان

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبائی حلقہ 154 کی انتخابی مہم کے کوارڈی نیٹر میاں عثمان نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کو ترقی کی ضامن جماعت کو ووٹ دیں گے ،دھرنا گروپ کے امیدوار وں کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کوئی کارکردگی نہیں اس لئے انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عامر صدیق اور کارکنوں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میاں عثمان نے ووٹروں کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی اور آئندہ پیش کئے جانے والے منشور کے نکات سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ووٹرز ملک کی ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر کھڑے کرنے والی جماعت کا دھڑن تختہ کر دیں گے اوران کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین حلقے کے ووٹرز کے رجحان سے آگاہ ہیں کیونکہ ان کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کوئی کارکردگی نہیں ۔ میاں عثمان نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی اور اس کے دور میں ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...