نواز شریف کی واپسی پر پوری قوم انکے استقبال کیلئے نکلے گی : پر ویز ملک
لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کا فخر ہے اورپوری قوم ان کے استقبال کیلئے نکلے گی اور ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، ملک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں مستقبل کا تعین ہونا ہے، بڑھکیں مارنے والے کے چہرے بے نقاب ہورہے ہیں، عوام نے بھی اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 25جولائی کو سنائیں گے قائد کے استقبال کے دوران پر امن کارکنان کے خلاف کسی قسم کا غیر جمہوری اور غیر آئینی رویہ اختیار کرنے سے گریز کیا جائے،گزشتہ روز اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا،بجلی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سے ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوا اورملک سے غربت، جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہواص۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو انشااللہ ملک و قوم کی سربلندی اور شیروں کی سرفرازی کا اعلان ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور اسے بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
استقبال
Back