احتساب عدالت کا فیصلہ ہر کرپٹ سیاستدان کیلئے تازیانہ ہے،شرافت قادری

احتساب عدالت کا فیصلہ ہر کرپٹ سیاستدان کیلئے تازیانہ ہے،شرافت قادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان سنی تحریک پی پی 144 کے امید وار ڈاکٹر محمد شرافت قادری نے کہاہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ ہر کرپٹ سیاستدان کیلئے تازیانہ ہے،25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی لٹیروں کے خلاف آئے گا، ووٹرز کو عزت نہ دینے والے ووٹ کے بھی کسی صورت حقدار نہیں، سوئس بینکوں میں پڑی دولت واپس لا کر نئے ڈیم تعمیر کئے جا ئیں، عوام اس بار وڈیروں اور لٹیروں کے فریب میں نہیں آئیں گے، پاناما میں شامل 436 افراد کا کیس چیونٹی کی رفتار سے چل رہا ہے ،پاناما لیکس میں جتنے افراد کے نام ہیں ان سب کا احتساب ضروری ہے،ان خیالات کااظہارا انہوں نے فضل پارک بیگم کورٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سنی تحریک مقام مصطفےٰ ? کے تحفظ اور نظام مصطفی? کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ قوم نظام مصطفےٰ ?کیلئے ووٹ دے،سیکولر اور لبرل پارٹیوں کو ووٹ دینے والے اپنے لیڈروں سمیت برابر کی سزا پائیں گے ،علامہ ناصر حسین نقشبندی نے کہاکہ حلقہ پی پی144 کے ووٹرزٹیبل لیمپ کے نشان پر مہر لگا کر دین بیزار طبقے اورکرپشن کے خلاف نفرت کا اظہار کریں۔اس موقع پر حافظ محمد سعید ، پیر محمد اشفاق علی چشتی ، علامہ فیصل چشتی ، علامہ ولایت نقشبندی، علامہ سلیم ربانی ،حافظ محمد رفیق سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Back

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...