چیف سیکرٹری کاپنجاب ڈینٹل اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ

چیف سیکرٹری کاپنجاب ڈینٹل اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری کاپنجاب ڈینٹل اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ، صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران چیف سیکرٹری نے دونوں ہسپتالوں میں صفای اور دیگر ناقص انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور شدید برہمی بھی کی گذشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نیسیکرٹری صحت ظفر یوسف کے ہمراہ مختلف وارڈز کا معائنہ کیا مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔اس موقع پر اکبر دورانی نے کہا کجن عمارات کی تعمیر و مرمت ضروری ہے انکی لاگت کا تخمینہ تیار کر کے کام جلد شروع کیا جاے اور کہاکہ مریضوں بالخصوص سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے ڈینٹل ہسپتال میں شام کی شفٹ ہنگامی طور پر شروع کر ری جاے انہوں نے کہاکہ ڈینٹل ہسپتال اور کالج کی نئی عمارت کی تعمیر سے جگہ کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔چیف سیکرٹریسے ڈینٹل کالج کے طلبہ نے بھی ملاقات کی اس دوران اکبر دورانی نے کہا کہ طب کا پیشہ مقدس پیشہ ہے، ڈاکٹر مسیحا کا کردار ادا کریں اور اپنے فرائض کی ادائیگی انسانیت کی خدمت سمجھ کر کریی چیف سیکرٹرینے کہا ک صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے ہسپتال کے دوروں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں چیف سیکرٹری نے ہاسٹلوں، ڈے کئیر سنٹراور لیبارٹری کا معائنہ کیا ، معیار چیک کرنے کیلئے کچن اور کنٹین میں کھانا کھایا دورہ کے موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ثاقب ظفراور سپیشل سیکرٹری عثمان معظم بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1