کالا باغ اور عطاء آباد جھیل پر بھی ڈیم منصوبہ شروع کیا جائے، راجہ عدیل

کالا باغ اور عطاء آباد جھیل پر بھی ڈیم منصوبہ شروع کیا جائے، راجہ عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پانی کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کا بھی خاتمہ ہوگا ،بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر کشن گنگا ڈیم اور دیگر ڈیمز کی تعمیرسے ملک پانی کے بحران میں مبتلا ہے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر بھارت میں ڈیموں کی تعمیر ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ،پاکستان میں آبپاشی کے لیے پانی کی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے پانی کے ذخائرمسلسل کمی کا شکار ہیں اور پنجاب اور سندھ کوپانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ آبی ذخائر نہ صرف زندگی بلکہ ملکی بقاء کیلئے ناگزیر ہے آبی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم اور عطا ء آباد جھیل پر ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے اور پانی کے بحران سے نمٹنے اور مستقبل میں پانی کی ضروریات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے پانی کی کمی سے نہ تو زراعت ممکن ہے اور نہ ہی سستی بجلی پیدا ہوسکتی ہے پانی کی کمی سے زراعت و صنعت دونوں متاثر ہونگے اس لیے ملک میں پانی کے ذخیرہ کے لیے ڈیموں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا جس سے زراعت متاثر ہوگی اور صنعتوں کو خام مال دستیاب نہ ہونے سے ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی۔