آزاد میدوار فیصل مجیب شامی کا انتخابی حلقہ حلقہ پی پی 165 کا دورہ

آزاد میدوار فیصل مجیب شامی کا انتخابی حلقہ حلقہ پی پی 165 کا دورہ

لاہور(پ ر )آزاد میدوار حلقہ پی پی 165 فیصل مجیب شامی نے انتخابی حلقہ ضیائکالونی کا دورہ کیا جب آزاد امیدوار فیصل مجیب شامی ضیاء کالونی پہنچے تو وہاں کے رہائشیوں کی۔ بڑی تعداد نے آزاد امیدوار فیصل مجیب شامی سے مطالبہ کیا کہ انکی رہائشی آبادی میں سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسفارمر کا ہے بار ہا دفعہ واپڈا والوں کی توجہ اس کی طرف کروائی لیکن وہ سنتے ہی نہیں تاہم ضیاء کالونی کے رہائشیوں کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ایم این اے اور ایم پی اے کے ذاتی اختلافات کے باعث اہل علاقہ ٹرانسفارمر کی سہولت سے محروم رہے تاہم اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جو انکے مسائل حل کرے گا اسے ہی ووٹ دینگے جس پر فیصل مجیب شامی نے اہلیان ضیاء کالونی کو تسلی دی اور کہا کہ اعلی حکام سے بات کر کے جلد از جلد اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1