شعیب صدیقی سے اہل تشیع برادری کے وفد کی ملاقات، علیم خان کی حمایت کا اعلان

شعیب صدیقی سے اہل تشیع برادری کے وفد کی ملاقات، علیم خان کی حمایت کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157سے تحریک انصاف کے امیدوار پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی سے الفیصل ٹاؤن میں سید اعجاز الحسن شاہ کی قیادت میں اہل تشیع برادری کے وفد نے ملاقات کر کے عبدالعلیم خان اور اُن کی بھرپور حمائیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بنگالی محلہ میں کامران سعیداوربکر محلہ میں چوہدری واجد نے شعیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ دے کر اُن کی بھرپور سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ، پی پی157کے علاقے جھلار سے کرسچین کمیونٹی اور نیو آفیسر کالونی کی وارڈ 1سے مسلم لیگ ن کے رانا ندیم نے بھی شعیب صدیقی اور عبدالعلیم خان کی بھرپور حمائیت کرنے اور ان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ25جولائی کو ترقی کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کا یوم حساب ہوگا ، عوام اُن کے ٹیکسوں کی کمائی سے عیاشی کرنے والوں کو بری طرح مسترد کر دیں گے اور اپنے ووٹ کا استعمال عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے قومی فریضہ سمجھ کر کریں گے ،شعیب صدیقی نے کہا کہ نواز لیگ کے صرف نعرے لگائے ہیں جبکہ عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی157میں لوگوں کی عملی طور پر خدمت کی ہے ،دکھ درد میں شریک ہوئے ہیں اور اس علاقے کو اپنا گھر سمجھ کر مسائل حل کیے ہیں ،شعیب صدیقی نے کہا کہ25جولائی ہر شہری کے شعور کے امتحان کا دن ہے جس میں بلے کو بھاری مینڈیٹ حاصل ہوگا ۔دریں اثناء شعیب صدیقی نے بنگالی محلہ ،بکر محلہ ، برکی روڈ ، لاہور کینٹ ، صدر بازار اور ملحقہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری رکھی ،لوگوں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں اپنی بھرپور سپورٹ کا یقین دلا یا ،شعیب صدیقی نے پی ٹی آئی کارکنوں کا اجلاس بھی منعقد کیا اور25جولائی کے حوالے سے مختلف ڈیوٹیاں تفویض کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1