ملی مسلم لیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صادق وامین امیدوار لے کر آئی ہے، سیف اللہ خالد

ملی مسلم لیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صادق وامین امیدوار لے کر آئی ہے، سیف اللہ ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدوار میدان میں ہیں۔پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگا انہیں کامیاب بنائیں۔ملی مسلم لیگ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صادق وامین امیدوار لے کر آئی ہے۔ہم کرپشن کاخاتمہ کریں گے۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔ اس ملک کو نظریاتی بنیادوں پر کھوکھلا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم پوری قوم کو وطن عزیز کے دفاع میں متحد ،ملک کا نام روشن اور اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی149کے دفتر ٹیمپل روڈ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ بیرونی قوتیں وطن عزیزپاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم سازشیں کر رہی ہیں۔ملی مسلم لیگ کا ایجنڈا خدمت کی سیاست ہے۔ ہم علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان چاہتے ہیں۔ہمارے سیاست میں آنے سے لبرل ازم کا نعرہ لگانے والوں کو سخت پریشانی لاحق ہے۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے لیکن اس میں آنے والے حکمرانوں نے دوقومی نظریہ سے انحراف کیا۔نصاب تعلیم سے نظریہ کو نکالا گیا ہم نظریہ پاکستان پر سیاست کریں گے اور اسی نعرے پر سب کو متحد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کلمہ طیبہ پڑھنے والے سب ایک قوم ہیں، جن کے اندر علاقائیت اور وطنیت کے کوئی سلسلے نہیں ہیں۔اس کلمہ پر سب متحد ہوجائیں تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔دوقومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان بن چکا اب اس کو صحیح اسلامی پاکستان بنانا ہے۔اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔ نظریہ پاکستان صرف یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ عالمگیر ہے۔ہم پاکستان کے ہر شعبے میں نظریہ پاکستان کو قائم کرنے کے لئے سیاست میں آئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...