قوم نواز شریف کے کارناموں کو جان چکی ہے بیلم حسنین

قوم نواز شریف کے کارناموں کو جان چکی ہے بیلم حسنین

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سیاسی مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم ان کے کارناموں کو جان چکی ہے اب ن لیگ کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں،عوام وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے کرپٹ مافیا کاراستہ روکے،ملک کو لوٹنے والے شریف خاندان کی جگہ پارلیمنٹ نہیں اڈیالہ جیل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زردای کا مقابلہ گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں سے ہے،عمران خان اور شہباز شریف مسائل کا حل کیا بتائیں گے انہیں ایک دوسرے کو گالیاں دینے سے فرصت نہیں، جی ٹی روڈ پر لڑنے والوں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگ دی،نون لیگ اور تحریک انصاف کے قائدین کی تقریریں ہوں یا اشتہارات گالم گلوچ سے بھرے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو قوم کو بتا رہے ہیں کہ ان کے مسائل کیسے حل ہو سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1