مادرملت فاطمہ جناح کا 51 واں یوم وفات عقیدت سے منایا گیا

مادرملت فاطمہ جناح کا 51 واں یوم وفات عقیدت سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر) مادرملت فاطمہ جناح کا 51 واں یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔مادرملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، محترمہ فاطمہ جناح نے انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ میں نہ صرف بانی پاکستان کا بھرپورساتھ دیا بلکہ وہ بے شماردوروں میں ان کی شریک سفر رہیں۔ قائد ان کے ساتھ اکثر وبیشتر مختلف سیاسی و انتظامی معاملوں پر مشورے کرتے تھے۔فاطمہ جناح نے غربت، بیرونی قرضوں، پسماندہ علاقوں میں سائنٹفک تعلیم، نصابات میں اسلامی اقدار، پارلیمانی دستور کی تشکیل میں تاخیر، خارجہ پالیسیوں کے خلاف غیر متوازن رویوں سمیت دیگر معاملات کی جانب نہ صرف حکومت کی توجہ مبذول کی بلکہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967 ء کو دنیافانی سے کوچ کرگئیں، ان کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی۔