احمد ندیم قاسمی کی12 ویں برسی آج منائی جائیگی

احمد ندیم قاسمی کی12 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور(سٹی رپورٹر) اردو ادب کے نامور شاعر اورادییب احمد ندیم قاسمی کی12 ویں برسی (آج) منگل کو منائی جارہی ہے، قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔احمد ندیم پاکستان کے ایک معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے۔ افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی۔ ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین شمار ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ نوے سال کی عمر میں انھوں نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔احمد ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے، اصل نام احمد شاہ تھا اور اعوان برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ ندیم ان کا تخلص تھا۔احمد ندیم قاسمی 10 جولائی 2006ء کو مختصرعلالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے قریباً 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہفتہ 8 جولائی 2006ء کو انہیں سانس کی تکلیف کے سبب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروایا گیا جہاں انہیں عارضی تنفس فراہم کیا گیا اور10 جولائی 2006ء کی صبح کو انتقال ہوگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...