شادی پور ہ ، ناقص صفائی اور سیوریج بلاک ، گندے پانی سے وبائی پھیلنے لگے

شادی پور ہ ، ناقص صفائی اور سیوریج بلاک ، گندے پانی سے وبائی پھیلنے لگے

لاہور(خبرنگار) شادی پورہ میں واسا اور سٹی گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث ناقص صفائی اور سیوریج بلاک، مکینوں کے گھروں میں گندا پانی داخل ہونے پر متعدد امراض پھیلنے لگی ہیں۔ مکینوں نے ’’ پاکستان‘‘ کی وساطت سے لارڈ میئر ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ روزنامہ پاکستان سے شکایت کرتے ہوئے یوسی 134 شادی پورہ نیو سگیاں کے رہائشی حاجی اعظم، چاچا عبداللہ، چاچا رشید اور اکبر وغیرہ نے کہا ہے کہ ان کے علاقہ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں جبکہ آئے روز سیوریج بلاک رہتا ہے۔ حاجی اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ کونسلر والی گلی میں گزشتہ چار روز سے سیوریج بند ہے۔ ایس ڈی او شادی پورہ ملک کرار حسین اور سب انجینئر خلیق کے پاس چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں۔ کوئی بات تک نہیں سن رہا ہے۔ لارڈ میئر ، ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا نوٹس لے کران کے گھروں سے سیوریج کا گندا پانی نکلوائیں وگرنہ شالامار چوک بلاک کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1