عمران خان عام انتخاب میں شکست کھا جائیں گے،آزاد تبسم

عمران خان عام انتخاب میں شکست کھا جائیں گے،آزاد تبسم

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے ناکام ہورہے ہیں ، عوام ان کے جلسوں میں گوعمران گو کے نعرے لگارہے ہیں ،عمران خان پانچ سال خیبرپختون خواہ میں ناکام رہے،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان عام انتخاب میں بری طرح شکست کھا جائیں گے ،عوام ترقی اور خدمت کوووٹ دیں اور شیر پورے ملک میں گرجے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ان عناصر نے جو بویا ہے وہی کاٹیں گے۔ جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

ہم نے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا تہیہ کیا ہوا ہے، پنجاب میں کی ترقی کے چرچے دنیا بھر میں ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...