دینی قوتوں کے اتحاد کی برکت سے ملکی فضابدلے گی ،ذکراللہ مجاہد

دینی قوتوں کے اتحاد کی برکت سے ملکی فضابدلے گی ،ذکراللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) صدر متحدہ مجلس عمل وامیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دینی قوتوں کے اتحاد کی برکت سے ملکی فضابدلے گی ۔متحدہ مجلس عمل اللہ رب العزت کے حکم سے ملک بھر میں ہر صوبے سے بڑی تعداد میں کامیابیاں حاصل کرے گی اور 25 جولائی کے بعد ایم ایم اے کے بغیر کوئی سیاسی پارٹی حکومت سازی نہیں کر سکے گی۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جوہر ٹاؤن میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی ہر دور میں ملکی مشکلات میں قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی ، ہم اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنا چاہتے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل کا دور آئے گا تو غریب خوشحال ہو گا تعلیم ، صحت اور انصاف عام ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ قوم کرپٹ ، کرپشن کوفروغ دینے والے سیاستدانوں اور اسلام مخالف قوتوں کے مقابلے میں ایم ایم اے کے ایماندار اور ملکی مسائل کے حل کی صلاحت رکھنے والے امیدواران کواپنا قیمتی ووٹ ان کے سپرد کریں ۔
ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں ان کی امانتوں کی حفاظت کا حق ادا کریں گے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ شریف خاندان کی طرح پانامہ لیکس میں شامل دیگر 400 سے زائد افراد کو انصاف کے کٹہر ے میں لایا جائے ۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی نظام کے ساتھ ہی
آسکتی ہے اور اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ہی عدل انصاف سے ملک کے تمام مسائل کا مداوا کیا جاسکتا ہے ۔