جامعہ اشرفیہ لاہور میں افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج ہوگی

جامعہ اشرفیہ لاہور میں افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج ہوگی

لاہور ( پ ر ) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج 10 جولائی بروز بدھ صبح دس بجے منعقد ہوگی جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی حدیث کی مشہور کتاب ’’بخاری شریف‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے پہلی حدیث کا درس دیکر نئے تعلیمی سال کا آغاز کریں گے اس موقعہ پر خصوصی دعا بھی کی جائے گی تقریب افتتاح بخاری شریف میں دینی مدارس کے مہتمم حضرات ، علماء و مشائخ اور طلباء کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...