نظریۂ پاکستان ٹرسٹ سمر سکول واہگہ بارڈر کا مطالعاتی دورہ

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ سمر سکول واہگہ بارڈر کا مطالعاتی دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 18ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے تیرہویں روز طلباوطالبات نے واہگہ بارڈر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ واہگہ بارڈرپرطلباوطالبات نے انتہائی منظم اندازمیں پاک بھارت سرحد پر پرچم اُتارنے کی دلفریب تقریب کا نظارہ کیا ۔

پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند جوانوں نے جب زمین پر زور سے پاؤں مارتے ہوئے پرچم اتارنے کیلئے قدم بڑھائے تو طلبا و طالبات نے مل کر انتہائی پُرجوش انداز میں ملی نغمے گائے اور بارڈر کے دوسری طرف موجود بھارتی شائقین کو دیکھ کر نعرۂ تکبیر اللہ اکبر‘پاکستان زندہ باد‘ قائداعظمؒ زندہ باد‘علامہ اقبالؒ زندہ باد‘مادر ملتؒ زندہ باد اور’’ پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔ لا الٰہ الا اللہ‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...