عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، مہر واجد عظیم

عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، مہر واجد عظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 123سے نامزد امیدوار مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ عمران خان کا تبدیلی اور نئے پاکستان کاپیغام ان کی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے اب پورے ملک میں پہنچ چکا ہے پوری قوم باشعور ہو چکی ہے اس لئے پورے ملک میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے مخالفین کی صفوں میں بھونچال برپا کئے ہوئے ہیں عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں عوام نے روایتی اور وراثتی پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں کہ عوام کیا چاہتی ہیں اب کوئی بھی احتساب کے عمل سے نہیں بچ سکے گا شہبازشریف بھی اب اپنی کرپشن بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اس لئے اس جماعت کا الیکشن میں جیتنا بہت مشکل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...