آئندہ جمعہ پاکستانی قوم کے لئے مبارک ہی ثابت ہو گا،میاں ایوب

آئندہ جمعہ پاکستانی قوم کے لئے مبارک ہی ثابت ہو گا،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ بھی پاکستانی قوم کے لئے مبارک ہی ثابت ہو گا اب کرپٹ لوگ کسی بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستانی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے دکھا ئی دیں گے اب راج کرے گی خلق خدا اور پیپلز پارٹی جو عوامی جماعت ہے وہ ملک بھر میں حکومت بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجنے والے خود سالاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے 2018 کے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

عوام نے مسلم لیگ ن کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کو مسترد کر دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا آغاز کیا ، آج ن لیگ والے جس سی پیک منصوبے پر نام کما رہے ہیں وہ دراصل میں ذوالفقار علی بھٹو کا پروگرام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی کا ڈھنڈورا ایک بارش نے ملیا میٹ کر دیا لاہور کو پیلس بنانے والوں نے شہر کو وینس میں تبدیل کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4