عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،عزیز الرحمن چن

عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے عمران خان کے پی کے میں اپنی جماعت کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ پانچ سالوں میں کے پی کے میں تحریک انصاف ڈلیور نہیں کر سکی یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے پیپلز پارٹی عملی اقدامات کرتی ہے جبکہ عمران خان نے پچھلے پانچ سالوں میں عوام کو باتوں میں الجھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں، پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے عام انتخاب میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

اور ملک کو مسائل کے بھنورے سے نکالے گی، ،عوام 25جولائی کو تیر مہر لگا ئیں تاکہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلا جا سکے پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل کا حل جمہوریت کے استحکام میں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4