79ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

79ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور (جنرل رپورٹر) :ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ شہر کی79 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ ان یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرارپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...