یو سی پی کے پروفیسر مغیث الدین کے برادر نسبتی فرقان نبی انتقال کرگئے
لاہور(پ ر ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے میڈیا سکول کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے برادر نسبتی سید فرقان نبی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فیکلٹی آف میڈیا یوسی پی کے ہال میں دعاء یہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ادارے کے فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے شرکت کی۔ شرکا نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ڈاکٹر شفیق جالندھری کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ ڈاکٹر مغیث الدین اور اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں،اللہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماے