فاطمہ جناح حقوق نسواں کے تحفظ اور تکریم کی ایک معتبر آواز تھیں، فرح ناز

فاطمہ جناح حقوق نسواں کے تحفظ اور تکریم کی ایک معتبر آواز تھیں، فرح ناز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 51ویں یوم وفات پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ویمن لیگ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ فاطمہ جناح نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اپنی قوم اور خاندان کیلئے اپنا شاندار کیریئر قربان کرکے کیا

فاطمہ جناح ممبئی میں پریکٹسنگ ڈینٹسٹ تھیں اوراپنا کلینک چلارہی تھیں، انہوں نے قومی کاز اور اپنے بھائی کی مدد کیلئے یہ کلینک بند کر دیا اور پھر آخری سانس تک عظیم بھائی کا ساتھ دیا جسے دنیا قائداعظم کے نام سے جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں بہت کم بہن بھائی ایسے ہونگے جو تعلیم،کردار میں اپنے وقت کے نابغہ روزگار ہوں اور ان کا مرنا جینا قوم کیلئے ہو۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما افنان بابر نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں خواتین کو قائداعظم کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر متحد کیا اور آزادی کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا، غاصب انگریز اور شاطر ہندو اکثریتی خطہ میں آج سے 100سال قبل خواتین کو آزادی کیلئے متحرک کرنا کوئی آسان ہدف نہ تھا مگر پرعزم اور ایثار و قربانی سے سرشار فاطمہ جناح نے یہ عظیم کارنامہ انجام دے کر دکھایا، عائشہ مبشر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح نے برصغیر کی مسلم خواتین کو آزادی کے عظیم مقصد کیلئے متحرک کیا اور انہیں پیغام دیا کہ اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کریں

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...