ملک میں بے یقینی کی سیاسی فضاء بن چکی خاتمہ ضروری ہے،اشرف بھٹی

ملک میں بے یقینی کی سیاسی فضاء بن چکی خاتمہ ضروری ہے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت جس طرح کے سیاسی حالات جارہے ہیں اس سے یو ں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے اور نگران حکومت ہی کچھ عرصے تک کام کرتی رہے گی اس وقت ملک بھر میں بے یقینی کی سیاسی فضاء بن چکی ہے جس کا خاتمہ نہائت ضروری ہے اس وقت سیاسی جماعتیں اور تمام الیکشن لڑنے والے امیدوار بھی بے یقینی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ (ن) لیگ کی وجہ سے اس وقت ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے اس جماعت کی سیاست ملک کو تصادم کی طرف لیکر جارہی ہے اور کسی کو بھی یہ علم نہیں ہے کہ آنے والے وقت میں کیا ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے اور بے یقینی کی فضاء کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو پیپلز پارٹی جب بھی الیکشن ہوں گے تو ملک بھر سے اکثریت حاصل کرے گی اور پی ٹی آئی جس کے پیچھے پیچھت لوگ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں اس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...