ملک پر حکمرانی صرف صادق اور امین کریں گے، مراد راس

ملک پر حکمرانی صرف صادق اور امین کریں گے، مراد راس

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ملکی قانون کی طرح عوام بھی ن لیگ کو 25 جولائی کو مسترد کر دیں گے۔ اب ملک پر حکمرانی صرف صادق اور امین کریں گے۔ ملک کو لوٹنے والوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا اپنے حلقہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوازشر یف کے بعد زرداری بھی تیار رہیں کیونکہ اب کوئی چور اور لٹیرا ملک میں سرعام نہیں پھر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے لوٹی دولت بھی وصول کی جانی چاہیے تاکہ ملک کے قرضوں کو اُتارا جا سکے۔

ملک کو مقروض اور اپنے اثاثوں میں اضافہ کرنے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...