پی ٹی آئی امیدوارطارق سعادت کی بھگت پورہ میں کارنرمیٹنگ

پی ٹی آئی امیدوارطارق سعادت کی بھگت پورہ میں کارنرمیٹنگ

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے پی پی 147 کے امیدوارمحمد طارق سعادت کی بھگت پورہ کی یوسی 24 میں کارنرمیٹنگ ،بھگت پورہ آمد پرطارق سعادت کا کارکنوں نے شانداراستقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔اس موقع پرطارق سعادت کا کہنا تھا کہ تیس سال اقتدارمیں رہنے والی جماعت نے لاہورکوکھنڈربنا دیا ہے،لاہورکے عوام اکیسویں صدی میں بھی صاف پانی سمیت دیگربنیادی سہولیات کوترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان تحریک انصاف کا منشورگھر،گھرپہنچائیں ،پی ٹی آئی کا منشورعوامی امنگوں کا ترجمان اورپاکستان کی تقدیربدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اورنااہل قیادت ہے، 1970 کے بعد قوم کو اپنی تقدیربدلنے کا دوبارہ موقع مل رہا ہے۔

،ہم نے یہ موقع ضائع نہیں کرنا اورپچیس جولائی کوصرف بلے پرمہرلگانی ہے ،عمران خان قوم کومایوس نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...