شیر کا نشان ملکی ترقی و خوشحالی کا نشان ہے،غضنفر علی شاہ

شیر کا نشان ملکی ترقی و خوشحالی کا نشان ہے،غضنفر علی شاہ

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ "ن" یونین کونسل نمبر 103سبزہ زار کے جنرل سیکرٹری غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف دلوں کا وزیر اعظم ہے ۔انکو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والوں سے عوام 25جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے انکی وطن واپسی حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے ،ایل بلاک میں لیگی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شیر کا نشان ملکی ترقی و خوشحالی کا نشان ہے ۔ "ن" لیگ کے نامزد امید وار ملک بھر سے اکثریتی کامیابی حاصل کریں گے جبکہ این اے 126اور پی پی 151سے مہر اشتیاق احمد اور رانا مشہود احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،رونا عمران خان کا مقدر ہے اور وہ ہمیشہ روتا رہے گا۔میاں نواز شریف پر کرپشن کا الزام نہ ہونا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے ہمیں اپنے قائد پر ناز ہے ۔مہر اشتیاق نے علاقہ میں لاتعداد کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی حلقہ کے عوام ان سے بہتر توقع رکھتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...