اسٹیبلشمنٹ تمام جماعتوں کو الیکشن مہم کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرے،زبیرکار دار

اسٹیبلشمنٹ تمام جماعتوں کو الیکشن مہم کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرے،زبیرکار ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125کے امیدوار حافظ زبیرکار دار نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ سب جماعتوں کو الیکشن مہم کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرے ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ صرف ایک جماعت کو ہی ساری سپورٹ مہیا کی جائے ۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے صوبائی حلقہ پی پی 149میں حاجی نادر خان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے اس کارنر میٹنگ سے مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے بھی خطاب کیا۔حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ ہر جماعت اور ہر امیدوار کو ایک جیسا لیول مہیا کرنا الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمے داری ہے ۔

لیکن اس وقت اسٹبلشمنٹ نے صرف ایک جماعت اور ایک بندے پر جس طرح سے ہاتھ رکھا ہوا ہے اب اس کے بارے میں بچے بچے کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ اس کے پیچھے یہ ہاتھ کس کا ہے لہذا سب کو ایک جیسا ماحول مہیا کیا جائے اور سب کو الیکشن مہم کی مکمل اجازت بھی دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4