ڈسکہ : کشمیری برادری کی حمایت کے (ن) لیگی امیدواروں کی پوزیشن مضبوط

ڈسکہ : کشمیری برادری کی حمایت کے (ن) لیگی امیدواروں کی پوزیشن مضبوط

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)کشمیر فاؤنڈیشن اور کشمیری برادری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں این اے 75صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ ، پی پی 42ذیشان رفیق کی حمایت کے اعلان کردیا ،ڈسکہ کی کشمیری برادری کی حمایت کے بعد لیگی امیدواروں کی شہر میں پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہو نے والے الیکشن کے سلسلہ میں ڈسکہ کی بڑی برادری کشمیر برادری اور کشمیر فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلم لیگی امیدواروں حلقہ این اے 75سابق ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ ،پی پی 42کے میاں ذیشان رفیق کی بھر پور حمایت کا اعلان کر تے ہو ئے صدر کشمیر فاؤنڈیشن حاجی ارشد ڈار ،جاوید اقبال بٹ ،نعیم بٹ ،خواجہ اعجاز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں ،مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں امن قائم کیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ ،میاں ذیشان رفیق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر جھوٹے مقدمات میں نااہل کر کے سزا دی گئی اس مشکل وقت میں ہم مسلم لیگ ن کے قائد اور پارٹی کا بھر پور ساتھ دیں گے 13جولائی لاہور ائیر پورٹ پہنچ کر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی