سانگلاہل:میاں احسن بٹالوی کا ساتھیوں سمیت طارق محمود باجوہ کی حمایت کا اعلان
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار کی قیدی امداد کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد احسن شہباز بٹالوی،میاں محمد سعید بٹالوی اور میاں علی رضا بٹالوی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حلقہ این اے117اور پی پی 131کے امیدوار چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے کی حمائت کا اعلان کر دیا،اعلان محلہ رضا آباد میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں کیا گیا،اس موقعہ پر چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے نے کہا کہ میرے ساتھیوں کی محنت اور عوام کی محبتوں کے نتیجہ میں25جولائی کا سورج میری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا،میں نے اپنے 10سالہ دور اقتدارمیں عوامی خدمت اور حلقہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور عوام نے بھی میری پذیرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،میں کامیابی کے بعد پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کرونگا،پہلے صوبائی حلقہ کو سنوارا اور آئندہ قومی حلقہ117کو مثالی بناؤنگا،انہوں نے کہا کہ میرے مدمقابل امیدواروں کی حلقہ کیلئے کوئی قابل قدر خدمات نہیں،25جولائی کو عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔