پی پی 139: میاں جلیل احمد شرقپوری کی پوزیشن مستحکم، انتخابی مہم جاری
صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری (سابقہ ایم۔این۔اے و ناظم ضلع شیخوپورہ )مسلم لیگ ن کی طرف سے حلقہ پی پی 139 میں امید وار ہیں اور اپنی انتخابی مہم حلقہ این۔اے120 کے امید وار رانا تنویر حسین سابقہ وفاقی وزیر کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں اور صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کی حلقہ پی پی 139میں پوزیشن مستحکم ہے ان کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کا تعلق شرقپور کے معروف دینی گھرانے سے ہے آستانہ عالیہ شیر ربانی حضرت میاں شیر محمد صاحب شرقپور ی سے لاکھوں عقیدت مند فیض حاصل کر رہے ہیں اور میاں جلیل احمد شرقپوری نے ہمیشہ علاقے کی فلاح و بہبود اور مفاد عامہ کیلئے کام کیا صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری 2002میں اس وقت کے وزارت عظمیٰ کے امید وار میاں اظہر کو شکست دے کر ایم۔این۔اے منتخب ہوئے اور2005میں ضلع ناظم شیخوپورہ منتخب ہوئے انہوں نے اپنے دور ایم۔این۔اے اور ضلع ناظم شیخوپورہ میں تحصیل شرقپور کے دیرینہ مسائل حل کیے تحصیل شرقپور میں ترقیاتی کاموں کی شروعات کی لیکن کچھ مفاد پرست اور جھوٹے نعروں کے دعویدار ان ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں لیکن عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کام صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے دور میں کروائے ان ترقیاتی کاموں کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ جن میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال شرقپور شریف کیلئے جدو جہد کر کے منظور لی اور خصوصی گرانٹ منظور کروا کر نقشہ بنوا یا اور سکھانوالہ کے مقام پر پانچ ایکڑ سرکاری اراضی خالی کروا کر تحصیل ہیڈ کوارٹرکی تعمیر شروع کروائی ۔سپیشل ایجو کیشن سکول کا قیام معزور بچوں کو معاشرے کاکارآمد شہری بنانے کیلئے تعلیم و تربیت کیلئے شرقپور شہر میں سپیشل ایجو کیشن سکول کی منظور ی کروا کر گرانٹ لی گئی اس وقت معزور بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ڈگری کالج کا قیام اور نئے بلا ک کی تعمیر شرقپور میں انٹر کالج موجود تھا لیکن ڈگری کالج نہ تھا جس کے لئے علاقے کے طالب علم دور دراز تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے ڈگری کالج کی منظور کروائی گئی نئی بلڈنگ کیلئے تعمیر شروع کروائی ۔شرقپور میں سوئی گیس فراہمی کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے اس وقت کے وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کر کے سوئی گیس کے منصوبے کی منظوری لی۔فیض پور ، شرقپورشریف منڈی فیض آباد تک دو رویا سڑک کیلئے سروے کروایا اور جو مشکلات تھیں ان کو حل کروا کر 2008 سے پہلے اس منصوبے پر کام شروع ہوا۔شرقپور شہر کی سرکلر روڈجو انتہائی خستہ حال تھی اسے خصوصی گرانٹ ذریعے بہترین کارپٹڈ کروایا اور چھوٹے اڈے سے ملکانہ دروازے تک سڑک کی دونوں جانب ٹف ٹائل لگوائی ۔شرقپور شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کیلئے خصوصی طور پر گرانٹ منظور کروائی اور انہوں نے اپنی نگرانی میں یہ سڑک مکمل کروائی ۔تحصیل روڈپرانی سبزی منڈی سے لیکر تھانہ شرقپور سے ہوتی ہوئی مین روڈ تک تحصیل روڈ تعمیر کراوئی ۔ مظفر علی روڈ کی تعمیر نیا دروازہ سے لے کر گھاٹ سٹاپ تک مظفر علی روڈ کی تعمیر ۔ٹھٹھہ لاہوے روڈ کی تعمیر چوک شیر ربانی سے ٹھٹھہ لاہوے تک پختہ سڑک کی تعمیر ۔واٹرسپلائی اورواٹر فلٹرپلانٹ کی تنصیب شرقپورشہرکیلئے واٹرفلٹرپلانٹ اور واٹر سپلائی کیلئے نئے ٹیوب ویل اور واٹر سپلائی کیلئے خصوصی گرانٹ منظور کروائی ۔ سیوریج سسٹم نئی منصوبہ بندی اپنی زیر نگرانی کروائی اور اس کے لئے خصوصی گرانٹ منظور کروائی ۔ فیض پور انٹرچینج کی تعمیر مین شرقپور روڈپر موٹروے کیلئے انٹرچینج بنوانے کیلئے جو مشکلات تھیں ان کو حل کیا اور آخر کار انٹر چینج تعمیر ہوا۔
شرقپور شریف میں ماڈل تھانے کی نئی بلڈنگ کی تعمیر بہترین طریقے سے مکمل کروائی ۔ سول ڈسپنسری کی تعمیر و مرمت شرقپور شریف کی سول ڈسپنسری کی حالت انتہائی خستہ تھی اس کی فوری طور پر مرمت کروا کر سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تا کہ شہریو ں کو علاج معالجے کی سہولتیں قریب ترین میسر ہو سکیں۔اس کے علاوہ تقریبا 70 کے قریب نالے ،نالیاں تعمیر کروائیں۔صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ تمام ترقیاتی کام کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔