اوکاڑہ کی تاجر برادری نے ریاض الحق اور منیب الحق کی حمایت کر دی

اوکاڑہ کی تاجر برادری نے ریاض الحق اور منیب الحق کی حمایت کر دی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے تاجروں نے حلقہ این اے142کے اُمیدوار چوہدری ریاض الحق اور پی پی189کے اُمیدوار چوہدری منیب الحق کی مکمل حمائیت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے142مسلم لیگ(ن)کے اُمیدوار چوہدری ریاض الحق اور پی پی189کے اُمیدوارچوہدری منیب الحق نے الیکشن کمپیئن کے سلسلہ میں شہر بھر میں پید ل چلتے ہو ئے شاپ ٹو شاپ تاجروں سے ملاقات کی اور مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لئے ووٹ مانگے،چوہدری ریاض الحق اور چوہدری منیب الحق کی تاجروں سے ملاقات نے تاجربرادری پر اچھاتا ثر قائم کیا، اکثر تاجرمسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کے ہمراہ ان کی کمپئین میں شریک ہو گئے،مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوارون کی کمپئین ایک ریلی کی شکل اختیار کرتی گئی،بعدازاں چوہدری ریاض الحق اور چوہدری منیب الحق نے گول چوک اوکاڑہ میں تاجربرادری سے خطاب کیا چوہدری ریاض الحق نے کہاکہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے پہلے بھی جدوجہد کر تے رہے ہیں اور آئندہ کامیاب ہوکر تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے اقدامات کئے جائیں گے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت بھی تاجروں کے مسائل حل کرنے میں پیش رہی اور آئند ہ بھی رہے گی ۔

مزید : علاقائی