وزیر آباد میں خواتین کنونشن، ایم ایم اے امیدوار کی حمایت کا اعلان

وزیر آباد میں خواتین کنونشن، ایم ایم اے امیدوار کی حمایت کا اعلان

وزیرآباد(نا مہ نگار) جوڑا،نت کلاں،دھونکل،منظورآباد،وزیرآبادسٹی کی خواتین کاایم ایم اے پی پی51محمدمشتاق بٹ کی حمایت کااعلان۔جماعت اسلا می حلقہ خواتین زون کے زیراہتمام مقامی میرج ہالز میں خواتین کنونشن ہوا ۔جس میں منظورآباد،وزیرآبادسٹی،دھونکل،نت کلاں خواتین نے پی پی51محمدمشتاق بٹ کی حمایت کااعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدمشتاق بٹ نے کہا کہ شرافت رواداری ،باہمی اخوت کوفروغ دیکر معاشرہ میں امن وسکون بحالی میں بھرپورکرداراداکرینگے ۔الیکشن 2018میں کتاب کانشان مسلمانوں اوردیگر مذہبی بھائیوں کوعزت ومرتبہ دلانے اورانکے حقوق کی پاسداری کانشان ہے ۔غلبہ اسلام کے لئے جدوجہدکاجذبہ تمام جذبوں پرفوقیت رکھتا ہے۔قرآن وسنت پرعمل کئے بغیربحرانوں سے چھٹکاراممکن نہیں۔آج بھی قوم متحد نہ ہوئی توپاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔۔انشاء اللہ 25جولائی کاسورج تحصیل وزیرآبادمیں ایم ایم اے کی کامیابی کی نوید لیکرطلوع ہوگا۔تقریب سے محمدعارف ہزاروی،ڈاکٹر حبیب اللہ،سجا دحسین،شاہد یونس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...