پیر محل،عرفان اللہودیگرشخصیات کا پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

پیر محل،عرفان اللہودیگرشخصیات کا پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

پیر محل(نمائندہ خصوصی 228نمائندہ پاکستان )سابق امیدوار قومی اسمبلی عرفان اللہ خان اور شہر کی سیاسی وسماجی شخصیات محمد لطیف،ملک محمد ناصر،غلام غوث،افتخار احمد،راجہ محمد صفدر،رانافیضان خلیل ،ملک محمد مدثراور محلہ مدینہ بلاک کے دیگر معززین نے حلقہ این اے 113سے تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی مہرمحمد ریاض فتیانہ اور حلقہ پی پی 123سے آزاد امیدوار عرفان الحسن چوہدری کی بھرپور سیاسی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر عرفان اللہ خان نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور ممبر قومی اسمبلی مہرمحمد ریاض فتیانہ کے تحصیل پیرمحل میں کروائے گئے ترقیاتی کام ان کی عوام دوستی اور سیاسی بصیرت کے عکاس ہیں۔25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں مہرمحمد ریاض فتیانہ اور آزاد امیدوار عرفان الحسن چوہدری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : علاقائی