مرکزی انجمن تاجران ،بھٹی برادری کا( ن )لیگ کی حمایت کا اعلان

مرکزی انجمن تاجران ،بھٹی برادری کا( ن )لیگ کی حمایت کا اعلان

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران اسکی تمام ذیلی تنظیموں اور بھٹی برادری کے مضبوط دھڑوں نے (ن)لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا،این اے162 میں چوہدری فقیر احمد،پی پی230 میں سردار خالد ڈوگر او ر پی پی229 میں یوسف کسیلیہ کی مکمل حمایت کریں گے ضلعی صدر انجمن تاجران،انجمن تاجران ضلع وہاڑی اور مرکزی انجمن تاجران بورے والا کے صدر محمد جمیل بھٹی،چیئر مین حاجی عاشق علی،سینئر نائب صدر چاچا ملک محمد اسلم،جنرل سیکرٹری چوہدری صغیر رامے،صدر کریانہ ایسوسی ایشن راؤ نور محمد،صدر عارف بازار چوہدری محمد عاطف،چیئر مین شیخ اعظم سلطان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور احمد بھٹی،پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم مشتاق رامے،سابق صدر عدیل مختار انجم،کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری منیر احمد،حاجی محمد افضل،ملک شمشاد علی،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی محمد مشتاق گجر،چوہدری محمد سعید اور بھٹی برادری کے مضبوط دھڑے کے سربراہ حاجی نسیم بھٹی اور حاجی محمد عظیم بھٹی نے متفقہ طور پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے162 چوہدری فقیر احمد،پی پی230 سے امیدوار سردار خالد محمود ڈوگر اور پی پی229 سے چوہدری محمد یوسف کسیلہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا دور حکومت جہاں ملکی ترقی کا سنہرا دور تھا وہاں تاجروں اور کاروباری حضرات کے لیے بھی ایک آئیڈیل دور تھا نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے یہ ثابت کر دکھایا کہ حقیقی معنوں میں وہی عوام کی قیادت اور ملک پر حکمرانی کا حق رکھتے ہیں تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور نوازش علی سلدیرا نے کہا کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان کو ٹارگٹ کر کے دیوار کے ساتھ لگانے کی جو کوشش کی جا رہی ہے اس میں یہودی لابی اور ملک دشمن قوتیں شامل ہیں لیکن ن لیگ کو دبانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی

مزید : علاقائی