شرقپور، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کی ن لیگ میں شمولیت

شرقپور، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کی ن لیگ میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شرقپور شریف (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی بڑی وکٹ گرا دی حلقہ این۔اے 132 کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سیّد غیور عباس بخاری نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی حلقہ این۔اے 120 کی صورت حال یکساں تبدیل ہو گئی رانا تنویر حسین سابقہ وفاقی وزیر کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر ہو گئی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ این۔ اے 132 سے دو مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے مخدوم سیّد غیور عباس بخاری نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف سابقہ وز یر اعلیٰ پنجاب سے اپنے سابقہ حریف رانا تنویر حسین سابقہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا مخدوم سیّد غیور عباس بخاری کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد حلقہ این ۔اے 20 1پی پی 137,138,139 میں انتخابی صورتحال یکساں تبدیل ہو گئی پاکستان مسلم لیگ ن کے امید واروں کی پوزیشن واضع ہو گئی مخدو م سیّد غیور عباس بخاری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم بھی شروع کر دی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری امید وار حلقہ پی پی 139اور میاں عمران علی اشرف یعقومیہ ،میاں عدیل ، محمد خان ،شیخ ساغر حسن ،ملک علی رضا نورکا و دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔

مزید :

علاقائی -