جے یو آئی (س) تحصیل منچن آباد کے صدر کا خادم حسین وٹو گروپ کی حمایت کا اعلان

جے یو آئی (س) تحصیل منچن آباد کے صدر کا خادم حسین وٹو گروپ کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منچن آباد (تحصیل رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ( س) تحصیل منچن آباد کے صدر علامہ محمد رفیق نے اپنے تمام عہدیداران و کارکنان سمیت میاں خادم حسین وٹو گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس گروپ کے نامزد امیدوار ان برائے NA166 میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، حلقہ PP237 میاں فداحسین وٹو کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔یہ اعلان انہوں نے جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ ضلع بہاولنگر کے ضلعی صدر مفتی محمد ادریس کے ہمراہ منچن آباد پریس کلب منچن آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔علامہ محمد رفیق نے کہا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے ذمہ داران کے ساتھ جامع مشاورت کے بعد اس پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔مفتی محمد ادریس نے کہا کہ لادینی قوتیں اور بیرونی عناصر عمران خان کے ذریعے پاکستان کو سیکولر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (س) کسی کو ایسا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی،عمران خان نے الزام تراشیوں اور جھوٹ کے سوا عوام کو کچھ نہ دیا ہے ، اس موقع پر علامہ محمد رفیق نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل منچن آباد میں بھی عمرانی ٹولہ متحرک ہے جس کے پاس علاقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہ ہے، وہ ہر الیکشن میں عوام کو جھوٹے دعدوں سے بہلانے کے ساتھ ساتھ نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست پہ عمل پیرا ہیں،عوام ان جھوٹے اور فصلی بیٹروں کو رد کر چکی ہے


، اس موقع پر میاں عبدالغفار وٹو امیدوار NA166، میاں فداحسین وٹو امیدوار PP237، میاں خالد محمود وٹو صدر بار ایسوسی ایسن منچن آباد سمیت میاں خادم حسین وٹو گروپ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید :

علاقائی -