پی پی 151اور 152میں انتخابی مہم عروج پر ، کانٹے دار مقابلہ متوقع

پی پی 151اور 152میں انتخابی مہم عروج پر ، کانٹے دار مقابلہ متوقع

صوبائی دارلحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126کی صوبائی نشستوں پر کانٹے دار مقابلے ہونے کی توقع کی جارہی ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی طر ف سے اس حلقہ کی صوبائی نشست پی پی 151سے میاں اسلم اقبال میدان میں ہیں جو پہلے بھی یہاں سے ہی ایم پی اے رہ چکے ہیں جبکہ (ن) لیگ نے ان کے مقابلے میں چودھری باقر علی ہیں جو کو (ن) لیگ کی مقامی تنظیموں اور چیئرمین ‘وائس چیئرمین اور کونسلرز کی بھی مکمل تا ئید و حمائت حاصل ہے اسی طرح سے اس حلقہ کی صوبائی نشست پی پی 152سے پی ٹی آئی نے ارشاد ڈوگر کو میدان میں اتارا ہے جبکہ (ن) لیگ نے ان کے مقابلے میں میاں مرغوب احمد میدان میں ہیں اس طرح سے اس نشست پر بھی ایک چھے مقابلے کی توقع کی جا سکتی ہے اگر ان دونوں حلقوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہاں پر دونوں ہی جماعتوں کے سپورٹرز ووٹرز اور حمائیتوں کی ایک بڑی تعداد متحرک ہے یہاں پر دونوں جماعتوں کے امیدوار وں نے دن رات اپنے اپنے حلقوں کے نام کردیا ہے اور اس طرح سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں کہ جیسے ان کے لئے یہ کوئی انتخابی معرکہ نہیں بلکہ زندگی اور موت کی کوئی جنگ ہو ۔اس حلقہ میں آرائیں اور مہر برادری کی اکثریت بستی ہے میاں اسلم اقبال اور میاں مرغوب احمد کو اپنے اپنے آرائیں برادری کی مکمل حمائت حاصل ہو چکی ہے جبکہ مہر برادری اور ڈوگر برادریوں کا رول بھی بڑا اہم ہے اور وہ بھی اپنے اپنے امیدوار کی سپورٹ میں میدان عمل میں ہے ۔اگر اس حلقہ کے ووٹرز سے بات چیت کی جائے تو وہ مکمل طور پر اپنی اپنی جماعتوں سے کسی بھی قیمت پر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اگر کوئی تبدیلی کا پکا ووٹر ہے تو مسلم لیگی ووٹرز بھی اپنی لیڈر شپ کے بحران میں آنے کے باوجود بھی پر یشان نہیں ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ووٹ نواز شریف کو ہی دینا ہے وہ جس کو بھی ٹکٹ دیں ہمارے لئے وہ نواز شریف کا بندہ ہے لہذا اگر یہ کہا جائے کہ ان حلقوں کی صوبائی نشستوں پر کانٹے دار مقابلے ہوں گے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا تاہم نتائج کس کے حق میں آئیں گے کون کامیاب ہو گا اور کون شکست کھائے گا اس کا فیصلہ عوام نے پچیس جولائی کو اپنے ووٹ سے کرنا ہے لیکن ان حلقوں میں انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور مکمل طور پر الیکشن کا میدان بھی سج چکا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...